1967 کو آج ہی کے روز ممبئی کے ایک مراٹھی گھرانے میں پیدا ہونے والی
مادھوری ڈکشٹ نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 1984 میں فلم ’’ابودھ‘‘ سے کیا
تاہم بالی ووڈ میں انہیں پہلی کامیابی 1988 میں فلم ” تیزاب ” سے ملی۔ اس
کے بعد مادھوری نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ انہوں نے پرندہ، دل، ہم آپکے
ہیں کون، ساجن، بیٹا، کھل نائیک، دل تو پاگل ہے، پکار، لجا اور دیوداس جیسی
کئی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے اور متعدد ایوارڈز اپنے نام
کئے۔
x
x
مادھوری ڈکشت کو ان کی خوبصورتی، دلفریب مسکراہٹ، اداکاری اور رقص کی مہارت کے بدولت ماضی کی مقبول ترین اداکارہ مدھو بالا سے مماثلت دی جاتی ہے۔ ان کی ان ہی خصوصیات کی بدولت وہ بھارتی فلم نگری میں قدم رکھنے والی ہر اداکارہ کے لئے مشعل راہ سمجھی جاتی ہیں۔
ایک تبصرہ شائع کریں Blogger Facebook