پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلیاں، جیو کی بندش کا مطالبہ
ملک
بھر کے مختلف شہروں میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلیاں نکالی
گئیں۔ شرکاء نے آئی ایس آئی کے خلاف منفی مہم چلانے پر جیو کی بندش کا
مطالبہ کیا۔
ملک کے مختلف شہروں میں مسلم لیگ (قاف) کی جانب سے پاک فوج اور آئی ایس
آئی سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی گئیں۔ سیالکوٹ میں قاف لیگ کے
کارکن پاک فوج کے حق میں سڑکوں پر آ گئے۔ مظاہرین نے گاڑیوں پر آرمی چیف
اور ڈی آئی ایس آئی کی تصاویر لگا رکھی تھیں۔ پاکپتن میں چوک جمال سے پریس
کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ قاف لیگ کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ آئی ایس
آئی کو نشانہ بنانے والے غیر ملکی ایجنٹ ہیں۔ اوکاڑہ میں نکالی جانے والی
ریلی کی قیادت ضلعی صدر اور سابق رکن قومی اسمبلی رائے محمد اسلم کھرل نے
کی۔ شرکاء نے پاک فوج کے حق میں نعرہ بازی بھی کی۔ خانیوال میں مسلم لیگ
قاف کے سینئر نائب صدر احمد یار ہراج کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جو سول
لائن سے شروع ہو کر کلمہ چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ شرکاء نے پلے کارڈز اور
بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج اور آئی ایس آئی کے حق میں نعرے درج
تھے۔ نصیر آباد میں بھی مسلم لیگ قاف کے زیر اہتمام شہری پاک فوج کی حمایت
میں سڑکوں پر نکل آئے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے شانہ بشانہ ملک
کے دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ دفاعی اداروں کے خلاف منفی
مہم چلانے پر جیو کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
ایک تبصرہ شائع کریں Blogger Facebook