تحریک انصاف فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے: پرویز خٹک

خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ قومی اداروں کے خلاف کام نہیں کرنا چاہئے۔ اپنے صوبے میں غریبوں اور امیروں کے لئے یکساں نظام تعلیم رائج کیا ہے۔ لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ خیبر پختوانخوا پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ فوج مقدم ادارہ ہے اور اس کے خلاف کوئی بھی بات نہیں ہو سکتی۔ عابد شیر علی کسی کو چور نہ کہیں، خیبر پختونخوا حکومت نے کبھی کسی ڈیم کی مخالفت نہیں کی۔ وزیر اعلیٰ نے دنیا نیوز کا خصوصی دورہ کیا اور مختلف شعبے دیکھے۔ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے لاہور میں دنیا نیوز کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔ وہ دنیا نیوز کے سٹوڈیو آئے اور اظہار خیال کیا۔ ایک سوال کے جواب پر انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں امیروں اور غریبوں کے لئے یکساں نظام تعلیم متعارف کرا دیا ہے اور یہی تبدیلی کا نکتہ آغاز ہے۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ سندھ، بلوچستان اور پنجاب نے بلدیاتی نظام کے نام پر ڈرامہ کیا ہے لیکن خیبر پختونخوا نے بالکل نیا نظام متعارف کرایا ہے۔ پرویز خٹک نے مزید کہا کہ تحریک انصاف نے اقتدار میں آتے ہی کرپشن کے خلاف جہاد شروع کیا اور پورا نظام تبدیل کر دیا، اب کوئی پولیس افسر سفارش پر نہیں لگتا۔

ایک تبصرہ شائع کریں Blogger

 
Top