وفاقی حکومت کا 3 جون کو بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم نے بجٹ کے خدوخال کاجائزہ لینے کیلیے کل وفاقی کابینہ کااجلاس طلب کرلیا،وزیرخزانہ اسٹریٹجی پیپرپر بریفنگ دیں گے. فوٹو فائل
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے 3.8ٹریلین روپے کے لگ بھگ حجم پرمشتمل مالی سال2014-15 کا وفاقی بجٹ 3جون کو منظوری کے لیے پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ کیاہے۔
وزارت خزانہ سے ملنے والی ایک دستاویز کے مطابق 3جون کی صبح وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس منعقد ہوگا جس میں وفاقی بجٹ کی منظوری دی جائے گی جس کے بعدوزیرخزانہ اسحاق ڈاربجٹ پارلیمنٹ میں پیش کریں گے۔ اس بارے میں وزارت خزانہ کے سینئر افسر نے بتایا کہ وزیراعظم نوازشریف نے کل جمعرات کووفاقی کابینہ کااجلاس طلب کرلیا ہے جس میںوفاقی بجٹ کے خدوخال پرمشتمل مسودے کا جائزہ لیا جائے گا۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈاروفاقی کابینہ کوبجٹ اسٹریٹجی پیپرپر بریفنگ دیں گے۔
ذرائع کے مطابق بجٹ اسٹریٹجی پیپرمیں آئندہ مالی سال کے لیے وفاقی بجٹ کاحجم 3.8 ٹریلین کے لگ بھگ رکھنے اورٹیکس وصولیوں کا ہدف 2810ارب روپے مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ پنشن اورتنخواہوں میں 5سے 10فیصد اضافے کاامکان ہے تاہم تنخواہوں اورپنشن میں اضافے کاحتمی فیصلہ بجٹ کے روزہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ہی کیاجائے گا۔ اس وقت زیرغور تجویزکے تحت پنشن کے لیے 163ارب روپے جبکہ تنخواہوں کے لیے 294ارب روپے مختص کیے جانے کاامکان ہے۔ دفاعی بجٹ کی مدمیں 690 ارب روپے مختص کیے جانے کاامکان ہے۔ سبسڈی کاحجم ساڑھے 3کھرب روپے جبکہ مالیاتی خسارہ 15کھرب 50ارب روپے ہونے کاامکان ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں Blogger

 
Top