سٹاک مارکیٹ سرمایہ کاروں کو41ارب سے زائد خسارہ

انڈیکس 108پوائنٹس گر گیا ، دوسرے سیشن میں حصص کی خریداری کے باعث کاروباری حجم میں 2کروڑ29لاکھ سے زائد حصص کا اضافہ ، آئل اینڈ گیس،بینکنگ سیکٹرز میں مندی کے باعث مارکیٹ منفی زون میں رہی کراچی(بزنس رپورٹر)کراچی سٹاک مارکیٹ میں نئے کاروباری ہفتے کے تیزی سے آغاز کے باوجود گزشتہ روز108پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی جس کے بعد کے ایس ای100انڈیکس28951پوائنٹس کی سطح سے گر کر28842پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس29000پوائنٹس کی حد بھی عبور کرگیا تھا،تاہم بعد ازاں تیزی کی یہ حد برقرار نہ رہ سکی اور ایک موقع پر انڈیکس28800پوائنٹس کی حد بھی کھو بیٹھا،تاہم اس موقع پر حصص کی خریداری نے انڈیکس کو28800پوائنٹس کی حد سے اوپر لاکھڑا کیا،مارکیٹ میں مندی کے باعث سرمائے کے حجم میں 41ارب روپے سے زائد کا خسارہ دیکھا گیا جس کے بعد مارکیٹ سرمائے کا مجموعی حجم69کھرب روپے کی سطح سے گر کر68کھرب65ارب روپے کی سطح پر رہا، ٹریڈنگ کے دوسرے سیشن میں حصص کی خریداری کے باعث کاروباری حجم میں 2کروڑ29لاکھ سے زائد حصص کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد کاروباری حجم11کروڑ کی سطح سے بڑھ کر13کروڑ حصص کی سطح پر آگیا،مجموعی طور پر 370 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جس میں سے 147 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،201کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی اور22کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا،ٹریڈنگ کے دوران آئل اینڈ گیس انڈیکس میں264جبکہ بینکنگ انڈیکس میں 90 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس،بینکنگ سیکٹرز میں مندی کے باعث مارکیٹ منفی زون میں رہی اور کاروباری ہفتے کے پہلے روز کی تیزی کا ایڈوانٹیج نہ لیا جاسکا،رفحان میعظ اور باٹا کے حصص کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا جہاں رفحان میعظ کے حصص کی قیمت278.25روپے اضافے سے 10499.25روپے اور باٹا کے حصص کی قیمت 113.29 روپے اضافے سے 3864.29روپے رہی جبکہ وایئتھ پاک کے حصص کی قیمت205روپے کمی سے 4095اور فلپ مورس پاک کے حصص کی قیمت48.05روپے کمی سے 912.95روپے رہی،کے ایس ای 30 انڈیکس 139 پوائنٹس کی کمی سے 19822اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس130پوائنٹس کی کمی سے 21402پوائنٹس پر بند ہوئے

ایک تبصرہ شائع کریں Blogger

 
Top