بنگلادیش میں کشتی الٹنے سے 9 افراد ہلاک، 140 سے زائد لاپتا
موسم کی خرابی کے پیش نظر مچھیروں اورکشتی
مالکان کو ہدایت جاری کی گئی تھی وہ دریا میں نہ جائیں،حکام فوٹو: رائٹرز
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق رسول پور سے 200 افراد کشتی میں سوار ہوکر اپنی منزل مقصود کی جانب جارہے تھے کہ اس دوران تیز آندھی اور موسلادھار بارش کے باعث کشتی اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکی اور دریائے میگھنا میں ڈوب گئی، خبررساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ اب تک 9 افراد کی لاشوں کو نکالا جاچکا ہے جن میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ موسم کی خرابی کے پیش نظر مچھیروں اورکشتی مالکان کو ہدایت جاری کی گئی تھی وہ دریا میں نہ جائیں تاہم کشتی کے مالک نے وارننگ کو نظرانداز کیا جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔ حکام کے مطابق 50افراد نے تیر کر اپنی جانیں بچائیں جب کہ بقیہ افراد کی تلاش کا کام جاری ہے تاہم ان کے بچنے کی امید انتہائی کم ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں Blogger Facebook