قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 47 سے تحریک انصاف کے رکن قیصر جمال کی رکنیت بحال
الیکشن ٹریبونل نے غلط انتخابی نشان الاٹ ہونے
کی شکایت پر قیصر جمال کی رکنیت معطل کر دی تھی۔ فوٹو: فائل
جسٹس سرمد جلال عثمانی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی بنچ نے این اے 47 فاٹا سے کامیاب قرار پائے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی قیصر جمال کی رکنیت معطل کئے جانے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ عدالت عظمیٰ نے فریقین کا موقف سننے کے بعد الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی قیصر جمال کی رکنیت بحال کردی۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے اور سماعت 2 ہفتے تک ملتوی کردی ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن ٹریبونل نے غلط انتخابی نشان الاٹ ہونے کی شکایت پر قیصر جمال کی رکنیت معطل کر تے ہوئے اس حلقے میں دوبارہ انتکابات کرانے کا حکم دیا تھا۔
ایک تبصرہ شائع کریں Blogger Facebook