راجن پور میں غیرت کے نام پر 3
خواتین قتل
واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے
لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، پولیس۔ فوٹو؛ فائل
راجن پور: کوٹلہ اندرون میں کاروکاری کے الزام میں 3 خواتین کو قتل کر دیا گیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ راجن پور کے علاقے کوٹلہ اندرون میں 3 خواتین کو کاروکاری کے الزام میں قتل کر دیا گیا ہے، تینوں خواتین کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کو تحویل میں لے کر واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جب کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ایک تبصرہ شائع کریں Blogger Facebook