عوام کیلئے طا ہر القادری کینیڈا کی سر د فضا ؤں اور عمران محل کو چھو ڑیں: شہباز

میں بھی اپنا گھر چھوڑ دیتا ہوں،سیاست میں بال ٹمپرنگ نہیں چلے گی،حامد میر پر حملہ افسو سنا ک مگر ایک ادارے کے سر بر اہ کی 8گھنٹے تصویر چلا کر جگ ہنسا ئی کی گئی ایک پائی کی بھی کرپشن ثابت ہوجائے سیاست چھوڑ دونگا، کوئی آزاد صحافت نہیں چھین سکتا ،سیمینار سے خطاب،شہباز شریف ہیرو ہیں،رانا عظیم ،سلمان غنی ودیگر لاہور(خصوصی رپورٹر،دنیا نیوز)وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ احتجاج کے نام پر پاکستان کی ترقی کاراستہ روکنے اورملک سے بجلی کے اندھیرے دور کرنے کی مخالفت کرنے والے کسی صورت بھی قوم کے خیر خواہ نہیں ہیں۔ خان صاحب یہ کرکٹ نہیں سیاست ہے یہاں بال ٹمپرنگ نہیں چلے گی،آپ قوم کے حال پر رحم کریں اورقوم کی قسمت دوبارہ کھوٹی نہ کریں،ہم پر ایک پائی کی بھی کرپشن ثابت ہوجائے تو عمر بھر کیلئے سیاست چھوڑ دوں گا۔قوم کے بیٹوں، ماؤں،شیر خوار بچوں،طالبعلموں اوراساتذہ کوسڑکوں پر لاکرخود کینیڈا کی سرد ہواؤں کا لطف اٹھانا کہاں کاانصاف اور کہاں کی سیاست ہے ؟۔ انہوں نے کہا احتجاج کرنے والے عناصر قوم پر رحم کریں،عوام کیلئے طا ہر القادری کینیڈا کی سر د فضا ؤں اور عمران محل کو چھو ڑیں۔انہوں نے کہا عوام کی خدمت کے لئے مٹی کے ساتھ مٹی ہوناپڑتا ہے خان صاحب بڑے محلات میں رہتے ہیں میں بھی بڑے گھر میں رہتا ہوں تاہم میں نے عوام کی بے لوث خدمت کے لئے اپنا تن ،من ،دھن سب کچھ وقف کیا ہوا ہے اوراگرخان صاحب کو غریب عوام کی خدمت کا اتنا ہی شوق ہے تو وہ بھی محل چھوڑ دیں اورمیں بھی اپنا گھر چھوڑ دیتا ہوں۔شہبا ز شریف نے کہا حامد میر پر حملے کے بعد ایک ادارے کے سربراہ کا 8گھنٹے تک میڈیا ٹرائل نہیں ہونا چاہئے تھا۔وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہار الحمرا ہال میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام‘‘استحکام پاکستان میں صحافت کے کردار’’ کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیر کامران مائیکل، وزیر اطلاعات بلوچستان عبدالرحیم،پارلیمانی سیکرٹری رانا ارشد، صدر پی ایف یو جے رانا عظیم،صحافتی تنظیموں کے عہدیداروں اورصحافیوں نے بڑی تعداد میں سیمینار میں شرکت کی ۔ شہباز شریف نے کہا آزادی صحافت کے لئے صحافیوں نے خود جنگ لڑی ہے اور قربانیاں دے کر یہ جنگ جیتی ہے ،کوئی آزاد صحافت نہیں چھین سکتا اورنہ ہی صحافت پر کوئی قدغن لگائی جاسکتی ہے ۔انہوں نے کہا حامد میر کا واقعہ انتہائی قابل افسوس ہے ،واقعہ میں ملوث عناصر ضرور بے نقاب ہو ں گے ۔ حملے کے بعدایک ادارے کے سربراہ کی تصویر8گھنٹے دکھا کراور اس پر بات کر کے ملک دشمنوں کو پاکستان کی جگ ہنسائی کاموقع دیا گیایہ کوئی مناسب طرز عمل نہ تھا ،کاش ایسا نہ ہوتا۔ایسے واقعات سے سبق حاصل کرنا چاہئے ۔انہوں نے کہا ہارس ٹریڈنگ کے لئے سیاست میں قدم رکھنے والے ایک مولانا کینیڈا کی سرد ہواؤں میں بیٹھ کر پاکستان میں ترقی اورخوشحالی کے سفر میں روڑے اٹکانے کی کوشش کررہے ہیں اور ایک نووارد سیاستدان خان صاحب عالیشان محلات میں بیٹھ کر غریبوں سے ہمدردی کی باتیں کررہے ہیں۔ان دونوں سیاستدانوں کو اگر عوام سے اتنی ہی ہمدردی ہے تو وہ اپنا عیش و آرام ترک کے عوام کے ساتھ کھڑے ہوں۔انہوں نے کہاتمام اکائیوں کے اتفاق کے بغیر کالا باغ ڈیم کی تعمیر پاکستان کے مفادات سے کھیلنے کے مترادف ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہا سیکرٹری اطلاعات کو ہدایت کردی گئی ہے کہ وہ لاہور میں صحافیوں کے لئے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے قیام کا جائزہ لیں۔دنیا نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا ریلیاں نہیں لیلیاں نکالی جا رہی ہیں ۔سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے صحافتی تنظیموں کے عہدیداروں نے پنجاب کی مثالی ترقی پر وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔سینئر صحافی سلمان غنی نے کہا شہباز شریف پاکستان میں غربت ،جہالت ، دہشت گردی اور بیروز گاری کے خاتمے کے خلاف جدو جہد کی علامت ہیں۔پی ایف یو جے کے صدر رانا عظیم نے کہاعوام کی خدمت کرنے والے شہباز شریف پاکستان کے ہیرو ہیں وہ ہر مظلوم کے پاس پہنچتے ہیں اور ان کی داد رسی کرتے ہیں۔شمیم شاہد نے کہا پنجاب کے عوام خوش قسمت ہیں کہ انہیں شہباز شریف جیسا درد دل رکھنے والا وزیر اعلیٰ نصیب ہوا ہے ، ہم نے تبدیلی دیکھ لی ہے لہٰذا ہمیں کسی مزید تبدیلی کا شکار نہ کیا جائے ۔ محمد جعفر ، پرویز شوکت ، جی ایم جمالی اور دیگر عہدیداروں نے بھی شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کیا۔دریں اثنائوزیراعلیٰ شہبازشریف سے چین کے معروف گروپ کے صدر ژینگ جیان ژنگ کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ نے کہا قائداعظم سولر پارک منصوبے کو تیزر فتاری اورشفافیت سے مکمل کیا جائے گا۔دریں اثناء وزیراعلیٰ نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے قائداعظم سولر پارک بہاولپور کا رقبہ 10ہزار ایکڑ سے بڑھا کر 15ہزار ایکڑ کرنے کی منظوری دے دی ۔ وزیراعلیٰ نے قائداعظم سولر پارک میں1000میگاواٹ کے سولر منصوبے کو بڑھا کر 1500میگاواٹ کرنے کی بھی منظوری دی۔ شہبازشریف

ایک تبصرہ شائع کریں Blogger

 
Top