میرانشاہ میں بارش کے باعث گھر کی چھت گر گئی، سات افراد جاں بحق

شمالی وزیرستان میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے سات افراد جاں بحق ہو گئے۔ شمالی وزیرستان: (دنیا نیوز) ہیڈ کوارٹر میرانشاہ سے چالیس کلومیٹر دور پاک افغان سرحد کے قریب گاؤں رنڑا کلی میں بارش کے باعث کچا مکان گر گیا۔ ملبے تلے دب کر سات افراد جاں بحق ہو گئے ، جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین ، تین بچے اور دو مرد شامل ہیں۔ ایک اور واقعے میں شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں ایف ڈبلیو او کا مزدور سیلابی نالے میں ڈوب گیا۔ سیکورٹی فورسز نے لاش نالے سے نکال لی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں Blogger

 
Top