جیو کیخلاف احتجاجی ریلیاں،پنجاب بار کونسل کی مذمتی قرارداد ، وکلاء کا بائیکاٹ

لاہور(دنیا نیوز)لاہور میں پنجاب بار کونسل نے جیو کے خلاف مذمتی قرار داد منظور کر لی ، جیو کے توہین آمیز پروگرام کے خلاف دوسرے روز بھی ملک بھر میں احتجاج کئے جا رہے ہیں ، مختلف شہروں میں وکلاء نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا۔ پنجاب بار کونسل نے کہا ہے کہ جیو کے توہین آمیز پوگرام سے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ۔ اجلاس میں جیو کے خلاف مذمتی قرارداد بھی منظور کی گئی ۔ جیو کی نشریات فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ۔ پنجاب بار کونسل نے جیو کا مکمل بائیکاٹ کرنے کا اعلان بھی کیا ادھر فیصل آباد ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن کے وکلاء نے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا۔ کوئی بھی وکیل عدالتوں میں پیش نہ ہوا جس کی وجہ سے مقدمات کی سماعت بھی نہ ہو سکی ۔ ملتان میں بھی ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن نے توہین آمیز پروگرام نشر کرنے کے خلاف ہڑتال کی اور عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا، وکلاء رہنماؤں کا کہنا تھا کہ توہین آمیز پروگرام سے امت مسلمہ کے جذبات مجروح ہوئے ہیں ۔ سکھر میں بھی وکلاء نے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا اور سیاہ پرچم بھی لہرایا ۔ گوجرانوالہ میں بھی جیو کے توہین آمیز پروگرام کے خلاف وکلاء نے ہڑتال کی اور عدالتوں کا بائیکاٹ کر دیا۔گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ بار میں بھی جیو کے خلاف مذمتی قرار داد منظور کی گئی۔

ایک تبصرہ شائع کریں Blogger

 
Top