سلام آباد: وزیراعظم نوازشریف کل کراچی کا دورہ کریں گے جہاں وہ شہر میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کل کراچی کا ایک روزہ دورہ
کریں گے، وزیراعظم کے دورے کے موقع پر شہر میں امن وامان کی مجموعی صورتحال
کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطح اجلاس بھی ہوگا جس میں وزیراعظم
نوازشریف کو شہر میں امن وامان کی صورتحال،کراچی آپریشن میں پیش رفت اور
ملزمان کی گرفتاری سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ
وزیراعظم کے ہمراہ وزیر داخلہ چوہدری نثار بھی کراچی کا دورہ کریں گے۔
ایک تبصرہ شائع کریں Blogger Facebook