کرن جو ہرکی تلاش ختم !’’شدھی‘‘ کیلئے سلمان نے ہاں کردی

کرینہ کپور،ہر یتک روشن،رنویر سنگھ اوررنبیر فلم میں کام کر نے سے انکار کر چکے آخر کار ہدایت کار کرن جوہر کی تلاش ختم ہوگئی ، فلم شدھی میں کام کر نے کیلئے سلمان خان نے ہاں کر دی ۔دبنگ خان طویل عرصے بعد کرن جوہر کے ساتھ کام کرنے جارہے ہیں۔ یا در ہے کہ کرینہ کپور، ہریتک روشن ، رنویرسنگھ اور رنبیر فلم میں کام کر نے سے انکارکر چکے ہیں ۔ لیکن اب خبر ملی ہے کہ اس فلم کے لئے کرن جوہر نے سلمان خان کا انتخاب کر لیا ہے اور سلمان نے حامی بھی بھرلی ہے ۔ لیکن فلم میں سلمان کے ساتھ ہیروئن کون ہو ں گی اس کا فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا۔فلم کی عکس بندی اسی برس شروع کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق ہمیشہ کی طرح اس فلم میں بھی سلمان اپنے ساتھ کسی نئی اداکارہ کو ہیر وئن کے طور پرمتعارف کروانے کے خواہشمند ہیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں Blogger

 
Top