انگلش کرکٹ بورڈ نے آئندہ برس شیڈول ایشز سیریز کا شیڈول جاری کردیا
گزشتہ سیریز میں انگلینڈ کو آسٹریلوی سرزمین پر وائٹ واش ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا. فوٹو:فائل
گذشتہ برس کی تاریخ کو دہرانے کی کوشش کرتے ہوئے آغاز کارڈف سے ہی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پہلا میچ 8 جولائی سے کھیلا جائے گا، انگلینڈ کو آسٹریلوی سرزمین پر وائٹ واش ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا، مگر اس سے قبل جولائی اگست میں ٹیم نے ہوم گرائونڈز پر تاریخی معرکوں میں 3-0 سے فتح پائی تھی۔
آسٹریلیا اپنے ون ڈے ٹور کا آغاز آئرلینڈ کے خلاف 27 اگست کو شیڈول میچ سے کرے گا،انگلینڈ کی ٹیم بھی آئرش سائیڈ کا سامنا کرے گی۔ آسٹریلوی ٹیم سے قبل مئی اور جون میں نیوزی لینڈ بھی انگلینڈ کا دورہ کرے گا جس میں2ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور ایک ٹوئنٹی 20کھیلا جائے گا۔
ایک تبصرہ شائع کریں Blogger Facebook