نگو: باڑی خان میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے سرکاری اسکول کے 2 اساتذہ کو قتل کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ہنگو کے علاقے باڑی خان میں نامعلوم افراد نے
سرکاری اسکول کے قریب اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک استاد
موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جب کہ دوسرے کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ
وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا, ملزمان فائرنگ کر کے فرار
ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس نے علاقے کا محاصرہ کر کے ملزمان کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں Blogger Facebook