کانز میں منعقدہ فلمی میلے کے موقع پر لیلیٰ حاتمی نے سربراہ کامنہ چوم لیاتھا تہران (آن لائن)فرانس کے شہر کانز میں
منعقدہ فلمی میلے کے موقع پر ایرانی اداکارہ لیلیٰ حاتمی نے میلے کے سربراہ جائلز جیکب کا منہ چوم کر اپنے لیے مشکلات کا ایک پہاڑ کھڑا کر لیا ہے ۔عرب ٹی وی کے مطابق ایرانی ذرائع ابلاغ میں حاتمی کی جائلز جیکب کی گال پر \'تہنیتی بوسہ\' پر مبنی تصاویر کی اشاعت سے ملک میں ان کے خلاف تنقید کا لامتناہی سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔سرکاری ریڈیو کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں ثقافت کے وزیر مملکت حسین نوشہابدی نے کہا ہے کہ \"بین الاقوامی پروگراموں میں شرکت کرنے والوں کو ایرانیوں کے تقدس کا خیال رکھنا چاہیے تاکہ دنیا کے سامنے ایرانی خواتین کی بری تصویر سامنے نہ جائے ۔فلمی گھرانے میں پیدا ہونے والی لیلیٰ حاتمی نے مشہور ہدایت کار اصغر فرہندی کی فلم ایک علاحدگی میں اپنے لازوال کردار کی وجہ سے شہرت پائی۔


ایک تبصرہ شائع کریں Blogger

 
Top