اردن میں اداکار موت کا سین عکسبند کراتے ہوئے انتقال کرگیا
عرب ویب سائیٹ کے مطابق اردن کے معروف اداکار محمود السوالقہ ایک ٹی وی سیریز میں موت کا ایک سین فلم بند کرارہے تھے کہ اس دوران وہ خالق حقیقی سے جاملے۔ ابھی تک ان کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم حکام اس واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں۔
اپنی حقیقت سے قریب تر اداکاری کی وجہ سے مشہور محمود السوالقہ کی موت نے جہاں اردن کے فنکاروں کو سکتے میں ڈال دیا ہے وہیں عوام بھی اپنے پسندیدہ اداکار کی موت پر غم زدہ ہیں۔
ایک تبصرہ شائع کریں Blogger Facebook