عمران خان کی جانب سے اٹھا گیا چار حلقوں میں
دھاندلی کا معاملہ حل نہ ہوا تو لوگ سڑکوں پر ہوں گے، پرویز الہٰی۔ فوٹو :
فائل
ایکسپریس نیوز کے مطابق اپنے ایک بیان میں چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے اٹھا گیا چار حلقوں میں دھاندلی کا معاملہ حل نہ ہوا تو لوگ سڑکوں پر ہوں گے اورعام انتخابات کے دوران جہاں دھاندلی ہوئی وہاں گٹھ جوڑ اورحکومتی دباؤ کے باعث معاملات اپنے حق میں کرلئے گئے ہوں گے۔ ان کاکہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کی جائے اور سب کا مطالبہ ہے کہ الیکشن کمیشن ارکان اپنے عہدوں سے مستعفیٰ ہوجائیں۔
چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ عام انتخابات میں سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی بہت مداخلت رہی جبکہ فخرالدین جی ابراہیم بھی دھاندلی کے بعد ہی چیف الیکشن کمشنر کے عہدے سے مستعفی ہوئے۔
ایک تبصرہ شائع کریں Blogger Facebook