دیپیکا پدوکون اور رنویر سنگھ حقیقی زندگی میں
بھی ایک دوسرے کے انتہائی قریب ہیں۔ فوٹو: فائل
آج کل بالی ووڈ میں ہر جگہ دیپیکا اور رنویر کی دوستی کے چرچے ہیں اور کیوں نہ ہو آخر دونوں ہر جگہ ایک ساتھ پائے جاتے ہیں۔ دیپیکا پڈوکون مسلسل کام سے تھک گئی ہیں،اس تھکن کو دور کرنے کے لئے اب انہوں نے فلمی سرگرمیوں سے چھٹیاں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ دیپیکا رواں ماہ امریکا جارہی ہیں جہاں وہ دل کھول کر موج مستی کریں گی۔ پہلے تو یہ شور مچا تھا کہ وہ اکیلے ہی جارہی ہیں لیکن بھلا ایسا ممکن ہے کہ ایک دوست امریکا میں چھٹیاں منائے اور دوسرا ممبئی میں کام کرے۔ اس لئے دیپیکا کے ساتھ ان کے دوست رنویر بھی ساتھ جائیں گے۔
واضح رہے کہ دیپیکا پدوکون ’فائنڈنگ فینی فرنانڈیس‘ نامی فلم میں رنویر کپور کی بیوی کے روپ میں جلوہ گر ہورہی ہیں۔
ایک تبصرہ شائع کریں Blogger Facebook