برازیل میں ساؤ پاؤلو کے نزدیک واقع قصبے سوزانو میں ’’مدرز ڈے‘‘ کے موقع پر ایک اسکول میں تقریب جاری تھی اور اس کے باہر سڑک پر لوگ موجود تھے جن میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی تھی۔ اس دوران ایک ملزم انہیں لوٹنے کی غرض سے آیا اور ان پر پستول تان کر ان سے پیسے اور دیگر اشیاء حوالے کرنے کا مطالبہ کرنے لگا۔
اس موقع پر خواتین اور بچوں کے درمیان ایک 42 سالہ خاتون کاتیا دا سلوا موجود تھیں جو کہ ایک ملٹری پولیس آفیسر بھی ہیں انہوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے بیگ سے پستول نکال کر 21 سالہ لٹیرے ایلیویلٹن نیوس موریا کو گولی ماردی جس سے وہ سڑک پر گر کر تڑپنے لگا، اس دوران اسکول کے باہر موجود خواتین اور بچے شدید دہشت اور خوف کا شکار ہوگئے۔

ایک تبصرہ شائع کریں Blogger Facebook