ڈبلن ٹیسٹ میں فالوآن کے بعد 180رنز کے خسارے سے دوسری اننگز کا آغاز کرنے والے آئرلینڈ نے تیسرے روز کا کھیل ختم ہونے تک بغیر کوئی وکٹ گنوائے 64رنز بنائے تھے،پیر کو ایڈ جوائس 39اور ولیم پورٹر فیلڈ23کے انفرادی اسکور کے ساتھ کریز پر آئے۔

پاکستان کو پہلی کامیابی تیسرے ہی اوور میں مل گئی،سنگل کیلیے کوشاں ایڈ جوائس کو فہیم اشرف کے مڈوکٹ سے شاندار ڈائریکٹ تھرو نے کریز تک پہنچنے کی مہلت نہ دی، اوپنر نے 43رنز بنائے، محمد عباس نے اینڈی بالبرینی کو کھاتہ کھولنے سے قبل ہی ایل بی ڈبلیو کردیا،انھوں نے ڈیبیو پر پیئرکی شرمندگی اٹھاتے ہوئے پویلین کی راہ لی،مجموعی اسکور 93تک پہنچا تھا کہ محمد عامر نے نیل اوبرائن(18)کی بیلز فضا میں بکھیر دیں،اگلا شکار بھی پیسر نے کیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں Blogger

 
Top