پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مخالف سیاسی جماعتوں کی وکٹیں گرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی عاشق گوپانگ نے بھی پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق سردارعاشق گوپانگ کل عمران خان سے ملاقات میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ سردار عاشق آج شام چھ بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ن لیگ سے علیحدگی کا اعلان کریں گے۔ واضح رہے کہ عاشق گوپانگ این اے ایک سو اسی مظفرگڑھ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

ایک تبصرہ شائع کریں Blogger

 
Top