دھاندلی کیخلاف تحریک شروع آخری حدتک جاؤنگا عمران خان
نیاالیکشن
کمیشن بنایا جائے ، چارحلقوں کی تحقیقات کے بعد ذمہ داروں کو سزا ملنی
چاہئے ، ن لیگ کے کرتوت دیکھ کر آصف علی زرداری کی تعریف کرناپڑتی ہے
،ریٹرننگ افسرو!شرم سے ڈوب مرو
ایسانگران وزیراعلیٰ نہیں ہونا چاہئے جو پنکچرلگاکرپی
سی بی کا چیئرمین بن جائے ، علی بابا40چورکہنے والے شہبازشریف ا ب کیوں
نہیں بولتے ؟سونامی چل پڑی اب منزل پر پہنچے گی‘ اسلام آباد ڈی چوک میں
خطاب
اسلام آباد (رپورٹنگ ٹیم)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے انصاف کی
فراہمی اور حقیقی جمہوریت کیلئے آزاد، خودمختاروغیر جانبدار الیکشن کمیشن
کی تشکیل اورمئی2013کی انتخابی دھاندلی کیخلاف تحریک باقاعدہ شروع کرتے
ہوئے اعلان کیاکہ انصاف نہ ملاتوآخری حدتک جاؤنگاجبکہ دیگر سیاسی جماعتوں
کو بھی تحریک میں شرکت کی دعوت دیدی۔ اسلام آباد ڈی چوک پر مبینہ انتخابی
دھاندلی کیخلاف احتجاجی جلسہ سے خطاب میں تحریک انصاف کے چیئرمین
عمران خان کا کہنا تھا کہ آج کے جلسے کا مقصد 11 مئی کی دھاندلی کا
احتساب کرنا ہے ۔ جمہوریت کو دھاندلی سے خطرہ ہوتا ہے جبکہ صاف اور شفاف
الیکشن سے جمہوریت مضبوط ہوتی ہے ۔ دو نمبری سے اسمبلی میں آنے والے کیسے
شریف بن سکتے ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے جلسے کو ناکام
بنانے کی بھرپور کوشش کی گئی، مجھے پتہ تھا کہ فوجی نرسری میں بڑے ہونے
والے جو مرضی کر لیں تحریک انصاف کے جنون کو نہیں روک سکتے ۔ عمران خان نے
الیکشن کمیشن کے تمام ارکان سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ
الیکشن کمیشن پر پورے پاکستان کو اعتماد نہیں ہے ، نئے پاکستان کی تشکیل
کیلئے نیا الیکشن کمیشن تشکیل دیا جائے ۔ چار حلقوں میں انگھوٹوں کے نشانات
کی تصدیق کروائی جائے ، گزشتہ سال 11 مئی کو ہونے والے عام انتخابات میں
مینڈیٹ چوری کرنے والوں کو سزائیں دی جائیں، الیکشن کیلئے بائیو میٹرک سسٹم
لایا جائے ، نگران سیٹ اپ میں 35 پنکچر کرنے والے لوگ نہ لائے جائیں۔
اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ دینے کا حق دیا جائے اور ریٹرننگ افسر الیکشن
کمیشن کے ماتحت ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں سب سے زیادہ پیسہ شریف
برادران کا ہے ۔ لاہور ہائیکورٹ مجھ سمیت شریف برادران کے بیرون ملک سرمائے
کی تفصیلات جاری کرے ۔ پتہ چل جائے گا کہ حکمران کتنے محب وطن ہیں۔
پاکستان کی تاریخ کا سب سے زیادہ قرض موجودہ حکومت نے لیا ہے ۔دھاندلی
کیخلاف آواز اٹھانے والی دیگرجماعتیں بھی ہمارا ساتھ دیں اورملکر سسٹم
بہتر بنائیں۔انہوں نے کہاکہ دھاندلی کرکے نئے پاکستان کو روکا گیا، چیئرمین
پی ٹی آئی کے مطابق‘آئی جے آئی ،آئی ایس آئی نے بنائی ،12 ماہ سے کہہ رہا
ہوں دھاندلی کا پتہ لگاؤ،الیکشن کمیشن،سپریم کورٹ اورپارلیمنٹ میں بھی گئے ،
میاں نواز شریف کو سرگودھا کے الیکشن میں 1500ووٹوں کے پولنگ بوتھ میں 8
مزید ووٹ ملے ،حامد خان کے حلقے سے 90ہزار ووٹوں کی جگہ پرچیاں نکلیں،ایسے
ثبوت بھی دے رکھے ہیں،ہم نے ہر جگہ دستک دی لیکن کہیں سے انصاف نہیں ملا
،ریٹرننگ افسروں شرم سے ڈوب مرو ،جاننا چاہتا ہوں دھاندلی میں کون کون ملوث
تھا؟ ن لیگ کے کرتوت دیکھ کر زرداری کی تعریف کرنا پڑتی ہے ،عمران خان نے
کہا‘ آصف زرداری کو یہ کہتے نہیں سنا کہ باہر سے پیسہ لے کر آؤنگا، وہ
جوکہتا تھا کرتا تھاجبکہ ن لیگ منافق ہے ، سچ بولنا سیکھو،میاں صاحب !میں
کھیلنا چاہتاہوں مگر میں آپکے ساتھ نیوٹرل ایمپائرزکی موجودگی میں کھیلنا
چاہتا ہوں،کرپشن سے الیکشن جیت کر آنیوالے کرپشن پر قابوکیسے پائینگے ؟سنا
ہے میٹرو بس آنیوالی ہے ، ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق یہ بس 4 ارب روپے
میں بننی چاہئے مگر 24 ارب میں بنائی جارہی ہے ،کرپشن اور کس کوکہتے
ہیں۔تحریک انصاف میٹرومنصوبہ کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کریگی’۔انہوں نے
کہاکہ بجلی دگنی ہوگئی قرضہ بھی چڑھ گیا،سرکلرڈیٹ کاپیسہ کدھر گیا؟ملک میں
سرمایہ کاری نہیں ہورہی جبکہ بے روزگاری بڑھ رہی ہے ،شریف برادران برطانیہ
جا کرسرمایہ کاری کا کہتے ہیں جبکہ برطانیہ میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری
خودانکی ہے ،ایسانگران وزیراعلیٰ نہیں ہونا چاہئے جو پنکچرلگاکرپی سی بی کا
چیئرمین بن جائے ،میاں شہباز شریف علی بابا اور چالیس چور کا بیان دیتے
تھے ، وہ ایک سال میں کتنا پیسہ واپس لے کر آئے ؟ اسحق ڈار کہتے ہیں
پاکستانیوں کا 200 ارب ڈالربیرون ملک پڑا ہے ،اگر یہ پیسہ واپس آجائے تو 10
سال ٹیکس دینے کی ضرورت نہیں رہے گی لیکن باہر سے پیسہ وہی لے کر آئے گا
جس کا کاروبار پاکستان میں ہے ۔ سونامی چل پڑی اب منزل پر پہنچے گا۔انہوں
نے 23 مئی کو فیصل آباد میں جلسے جبکہ ہر جمعہ کو الیکشن کمیشن کے سامنے
احتجاج کا بھی اعلان کیا۔
عمران خان
ایک تبصرہ شائع کریں Blogger Facebook