اسرائیلی وزیر دفاع و سابق وزیر اعظم ایہود باراک نے کہا ہے کہ امریکا چاہے تو ایران کی تمام ایٹمی تنصیبات راتوں رات تباہ کی جا سکتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کا واشنگٹن،مقبوضہ بیت المقدس (نیوز ایجنسیاں) جوہری پروگرام اسرائیلی وجود کے لیے اب بھی خطرہ ہے کیونکہ تہران، تل ابیب کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے خواب دیکھ رہا ہے۔ اخبار’’یروشلم پوسٹ‘‘ کے مطابق ایہود باراک نے ان خیالات کا اظہار واشنگٹن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا طاقت کے استعمال سے تہران کو جوہری طاقت بننے سے روک سکتا ہے، واشنگٹن چاہے تو ایک رات سے بھی کم وقت میں ایران کی تمام ایٹمی تنصیبات تباہ کی جا سکتی ہیں۔اسرائیلی وزیر دفاع نے چھ بڑی طاقتوں اور ایران کے درمیان گزشتہ برس نومبر میں طے پائے معاہدے پر کڑی نکتہ چینی کی۔

ایک تبصرہ شائع کریں Blogger

 
Top