’’سب سے عظیم رشتہ ماں ہے ‘‘فنکاروں کامائوں کو خراج تحسین

اپنی والدہ کو تحائف دیتی ہوں ، عمائمہ ملک ، ماں کے بغیر زندگی ادھوری ہے ، فیصل قریشی ماں کی عظمت کونہ سمجھنے والا احمق ہوتا ہے ، صاحبہ ، والدہ کے بغیر ادھوری ہوں ، لیلیٰ لاہور (طاہر بخاری سے )ما ئوں کے عالمی دن (مدرز ڈے )پر شوبز شخصیات نے ماں کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماں خدا کا دوسر اروپ ہے ،دنیا کاسب سے عظیم رشتہ ماں ہے جس کاکوئی متبادل نہیں ہوتا ،ماں ایک ٹھنڈی چھائوں ہے جس کے پائوں تلے جنت ہے ۔اداکارہ عمائمہ ملک کاکہناتھاکہ وہ خود کوخوش قسمت تصور کرتی ہیں کہ ماں کی دعائیں ان کے ساتھ ہیں ۔انکاکہنا تھا کہ وہ ہرسا ل مدرز ڈے کے موقع پر اپنی والدہ کوتحائف ضر و ردیتی ہیں ۔اداکار فیصل قریشی کاکہناتھاکہ ماں ایک عظیم ہستی ہے جس کے بغیر انسان کی زندگی ادھوری ہے ۔اداکارہ ماہ نورکاکہناتھا کہ وہ لوگ خوش نصیب ہوتے ہیں جن کے سر پر ماں کاسایہ ہوتا ہے کیونکہ دکھ اورتکلیف کے وقت ماں کی آغوش میں ہی سکون ملتا ہے ۔گلوکارہ ماہم رحمن کاکہناتھاکہ ماں کوخدانے اپنے دوسر ے روپ میں دنیامیں بھیجا ہے ۔انکاکہنا تھاکہ میری والدہ کی کوششوں اوردعائوں کی بدولت مجھے کم عمری میں شہرت اورنام ملا ۔اداکار ہ صاحبہ نے کہاکہ ماں ہی وہ عظیم شخصیت ہے جو انسان کومصیبت کے وقت پناہ دیتی ہے ،ماں کی عظمت کونہ سمجھنے والا احمق ہے ۔گلوکارہ سارہ رضاخان نے کہا کہ ماں کی قدر نہ کرنے والا بدنصیب ہے ۔انکاکہنا تھاکہ انکی اپنی والد ہ سے بہت دوستی ہے ۔اداکارہ لیلیٰ نے کہاکہ اپنی والدہ کی وفات کے بعد خود کو اکیلا تصور کرتی ہوں۔

ایک تبصرہ شائع کریں Blogger

 
Top