بیرون ملک اثاثے ، نوازشریف ،آصف زرداری سمیت 26 سیاستدان لاہور ہائیکورٹ طلب
لاہور(دنیا
نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے بیرون ملک اثاثوں کیس میں نواز شریف ،آصف زرداری ،
شہباز شریف ، عمران خان ، سمیت 26سیاستدانوں کو طلب کر لیا۔
لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس خالد محمود خان کی عدالت میں
کیس کی سماعت ہوئی تو درخواست گزار بیرسٹر اقبال جعفری نے بتایا کہ میاں
نواز شریف سمیت چھبیس سیاستدانوں نے اپنے اثاثے بیرون ملک جمع کر رکھے ہیں
جس سے ملک میں قرضوں کا بوجھ بڑھ رہا ہے ۔ دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا
کہ نواز شریف ، کلثوم نواز اور حسین نواز نے عدالتی نوٹس وصول نہیں کیے
جبکہ یوسف رضا گیلانی نے عدالتی نوٹس وصول کیے ہیں ۔ عدالت نے نواز شریف
سمیت نوٹس وصول نہ کرنے والے دیگر سیاستدانوں کا اخبار اشتہار دیتے ہوئے
انہیں 16 جون کو طلب کر لیا۔
ایک تبصرہ شائع کریں Blogger Facebook