مو دی کے آنے سے بھارت اب ہندو سٹیٹ بنے گا :علی گیلانی
انہیں
دورہ پاکستان کی دعوت کے اثرات کشمیریوں پر کیا ہونگے بتانے کی ضرورت نہیں
جدوجہد آزادی کشمیر کے مرکزی رہنماسید علی گیلانی نے بھارتی سیکولرازم کو
بیسویں صدی کا سب سے بڑا جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے
لاہور (سلمان غنی سے ) کہ نریندر مودی کے آنے سے اب
بھارت ہندو سٹیٹ ہوگا اور یہاں کی اقلیتوں پر اپنی تہذیب مسلط کرنے کی کوشش
کی جائے گی، انتخابات میں مسلمانوں کی اہمیت بڑھنے کے بجائے کم ہوئی ہے اس
کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ان کے پاس لیڈرشپ نہیں، نریندر مودی کو وزیراعظم
نوازشریف نے جیت پر مبارکباد دیتے ہوئے جس طرح پاکستان آنے کی دعوت دی اس
کے اثرات خود کشمیری عوام اور نوجوانوں پر کیا ہونگے یہ بتانے کی ضرورت
نہیں۔ آئی ایس آئی چیف کو ٹارگٹ کرنے پر بھارت میں جس خوشی کا اظہار ہوا وہ
خود اہل پاکستان کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔ وہ دنیا نیوز اور روزنامہ دنیا کو
خصوصی انٹرویو دے رہے تھے ۔ سید علی گیلانی نے کہا کاش پاکستان نے کشمیر کے
حوالہ سے اپنی ذمہ داریاں پوری کی ہوتیں ۔ انہوں نے کہا جب ہم پاکستانی
وزیراعظم کو بھارت سے مذاکرات کی بھیک مانگتے اور دورہ کی دعوت دیتے دیکھتے
ہیں تو ہمارے دلوں اور سینوں پر سانپ لوٹتا ہے ۔
علی گیلانی
ایک تبصرہ شائع کریں Blogger Facebook