اوگی (نامہ نگار ) ضلع تورغر کے کنٹریکٹرز نے ضلع کونسل اور ایم سی کے کروڑوں روپے کے ٹینڈرز کے ممکنہ خفیہ تقسیم اور ایک ٹینڈر میں فارم کے حصول کی جگہ اور تاریخ کا تعین نہ کرنے کے خلاف عدالت سے حکم امتناعی حاصل کرلیا ،اس سلسلے میں گورنمنٹ کنٹریکٹرز محمد رحمان اور دیگر نے عدالت میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ تورغر میں ڈسٹرکٹ کونسل اور میونسپل کمیٹی کے ترقیاتی سکیموں کے کروڑوں روپے کے ٹینڈر ز اشاعت کےلئے جاری ہو چکے ہیںجن کی تاریخ بھی 19مئی مقرر ہے لیکن چند ترقیاتی سکیموں کا ایک ٹینڈر تو ایک اخبار میںشائع ہوچکا ہے لیکن اس پر بھی فارم حاصل کرنے کی جگہ اور تاریخ نہیں ہے جبکہ باقی ٹینڈروں کا ہی سرے سے پتہ نہیں ہے کہ وہ کدھر گئے لہذا محکمہ سے باز پرس کرکے قانون کے مطابق ٹینڈروں کی تشہیر نہ ہونے تک حکم امتناعی دی جائے ،تاکہ کوئی خلاف ضابطہ ٹینڈروں کی تقسیم نہ کر سکے ،عدالت نے درخواست منظور کرکے حکم امتناعی جاری کر دیا اور 21مئی تاریخ مقرر کرکے متعلقہ حکام کو وضاحت کےلئے نوٹسز جاری کر دیئے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں Blogger

 
Top