
وگی (بیورورپورٹ) اوگی میں سیشن کورٹ میں غیر معیاری کام کے سبب تین ماہ بعد ہی عدالت کا مرکزی آہنی گیٹ پولیس سیکیورٹی گارڈ پر گر گیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا ،مدعی کی رپورٹ پر اوگی پولیس نے ٹھیکیدار کے خلاف 337ایف فور کا مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کر دی ،تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ٹھیکیدار نے لاکھوں روپے کی فنڈنگ سے عدالت میں تعمیراتی اور مین گیٹ کی تنصیب کا کام کیا گزشتہ روز مبینہ طور پر کانسٹیبل عباس شاہ عدالت میں سیکیورٹی کی ڈیوٹی کی ادائیگی کر رہا تھا کہ اس دوران حال ہی میں نصب شدہ بھاری بھرکم آہنی گیٹ اس پرآن گرا جس کی زد میںآکر سیکیورٹی پر مامور عباس شاہ شدید زخمی ہوگیا اس کی رپورٹ پر اوگی پولیس نے ٹھیکیدار زاہد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کر دی۔
ایک تبصرہ شائع کریں Blogger Facebook