
وگی (سپیشل رپورٹر) ٹمبرمافیاءاوگی کو بھاری جھٹکا ،پولیس نے دن دیہاڑے لکڑ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ،غیر قانونی لکڑ سے لدی لاکھوں مالیت کی لکڑ ٹمبر سمگلر سمیت تھانہ میں بند کر دی ،جبکہ گزشتہ روز پولیس اور محکمہ جنگلات کی مشترکہ کاروائی میں پکڑی گئی لکڑی پر تین لاکھ ساٹھ ہزار روپے جرمانہ وصول کر لیا ،ٹمبر مافیاءنے اپنے خلاف بڑھتی ہوئی کاروائیوںپر ہاتھ پاﺅںمارنا شروع کر دیئے ،جبکہ عام شہریوںنے محکمہ جنگلات اور پولیس کی کارکردگی کو سراہا ہے ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اے ایس آئی محمد نواز اپنے معمول گشت پر تھے کہ اس دوران انہوں نے سوزوکی پک اپ جس میںغیر قانونی لکڑی جس کی مالیت لاکھوں میں بتائی جاتی ہے کا تعاقب کرکے روکا گاڑی جلال ولد بابو ساکن چارباغ اوگی چلا رہا تھا لکڑی اور گاڑی سمیت تھانہ پہنچا دیا جبکہ اوگی پولیس اور محکمہ جنگلات کی ایک روز قبل کی کاروائی میں پکڑی گئی لکڑی پر تین لاکھ ساٹھ ہزار ڈال کر رقم قومی خزانے میں جمع کر ادی لگاتا ر کاروائیوںسے ٹمبر مافیاءکی پریشانیوںمیں اضافہ ہو گیا ہے ۔
ایک تبصرہ شائع کریں Blogger Facebook