
۔ حکومت میںسابق صوبائی وزیر نمروز خان نے میر اآکازئی کو پینے کے پانی کی فراہمی کےلئے تین کروڑ پینسٹھ لاکھ روپے کی خطیر لاگت سے واٹر سپلائی سکیم کی منظوری دی اور ٹھیکیدار نے کام کا آغاز بھی کیا لیکن چار ماہ سے ٹھیکیدار غائب اور کام ٹھپ پڑ ا ہے ہم نے کئی بار ٹھیکیدار سے ذاتی طور پر رابطہ بھی کیا اور اسے کام مکمل کرنے کا کہالیکن وہ ہر بار کوئی نہ کوئی بہانا کرکے لوگوں کو ٹال دیتا ہے ،انہوں نے کہاکہ ہمارے علاقے کے لئے اتنی بڑی سکیم منظو رہوئی لیکن اس کے پائپ گیوئے دربند اور دیگر جگہوں پر پڑے زنگ آلود ہو رہے ہیںاور ٹھیکیدار کا سرے سے پتہ ہی نہیں ہے جبکہ انتظامیہ محکمہ پبلک ہیلتھ کے آفسران بھی نوٹس نہیں لے رہے ہیں،انہوں نے وزیر اعلیٰ ،کمشنر ہزارہ ،ڈی سی تورغر اور ایکسین پبلک ہیلتھ سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقہ میرا آکازئی واٹر سپلائی سکیم کے کام کی بندش کا نوٹس لیکر ٹھیکدار کو ہنگامی بنیادوں پر منصوبہ مکمل کرنے کا پابند کیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ اگر مزید لیت ولعل سے کام لیا گیا تو میرا آکازئی کے لوگ احتجاج اور کمشنر کے دفتر کے باہر دھرنا دینے پر مجبور ہونگے ۔
ایک تبصرہ شائع کریں Blogger Facebook