اوگی (سٹی رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج منور خان کی عدالت نے گاﺅں بیلیاں کے مشہور سیف الرحمن قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے نامزد ملزم عبادت خان کو عدم ثبوت کی بناءپر باعزت طور پر بری کر دیا ،تفصیلات کے مطابق17سال قبل تھانہ اوگی کے گاﺅں بیلیاں میںسیف الرحمن نامی شخص کا قتل ہوا جس کی دعویدار ی دو بھائیوں عبادت خان اور مثل خان کے خلاف کی گئی اور پولیس نے ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا ملزمان رپوش ہوئے اور بعد ازاںگزشتہ سال عبوری ضمانتیںکرائیںجو منسوخ ہونے پر دونوں ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا ایک ملزم مثل خان عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کے باعث ضمانت پر رہا ہوئے تاہم کچھ روز بعد ہی دل کا دورہ پڑنے سے ان کا انتقال ہوا ،جبکہ ملزم عبادت خان بدستور جیل میں تھے جبکہ مقدمہ عدالت میں زیر سماعت تھا بد ھ کے روزوکلاءکے دلائل اور دیگر شواہد کے بعد عدالت نے ملزم عبادت خان کو عدم ثبوت کی بناءپر باعزت طور پر بری کر دیا ۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
ایک تبصرہ شائع کریں Blogger Facebook