اوگی (بیورو رپورٹ) اوگی شباب ملی تحصیل اوگی کے صدر بابر عمران نے مانسہرہ میں ایک طالبہ کے ساتھ گینگ ریپ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ملزمان سر عام پھانسی دینے کا مطالبہ کیا ہے ،میڈیا کو بیان دیتے ہوئے انہوں نے یہ واقعہ نہ صرف انسانیت کی تذلیل ہے بلکہ اس واقعہ کی آڑ میں چند بد بختوں نے مدارس اور مساجد کو بد نام اور مسلمانوں کو دینی تعلیم سے دور کرنے اور دیندار طبقے کی ساکھ بھی بری طرح خراب کرنے کی گھناونی سازش کی ہے ،انہوں نے کہاکہ گینگ ریپ میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں مانسہرہ کے وکلاءسے بھی ہماری اپیل ہے کہ اس گروہ کا کیس نہ لیا جائے بلکہ جس حوا کی بیٹی کی عصمت دری کی گئی ہے اس کو انصاف مہیا کرنے کےلئے وکلاءکا پینل بنایا جائے جو کہ اس کا کیس لڑے اور اس گروہ کو اےسی سزا مل سکے تاکہ آئندہ کوئی اےسی حرکت سوچنے کی بھی جرات نہ کر سکے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں Blogger

 
Top