ایم کیو ایم دھمکیاں دینا بند کرے: چودھری نثار
وزیر
داخلہ وچوہدری نثار علی خان با لاآخر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو
شناختی کارڈ جاری کرنے پر راضی ہو گئے۔ کہتے ہیں ایم کیو ایم دھمکیاں دینا
بند کرے الطاف حسین جب چاہیں نادرا کی ٹیم ان کے گھر پہنچ جائے گی۔ جیو کے
معاملے پر وزیر داخلہ نے لب کشائی سے گریز کیا تاہم طالبان سے مذاکرات کے
حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اب بات چیت براہ راست ہی ہو گی۔
اسلام آباد: (دنیا نیوز) پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ الطاف حسین نے 1991 کے بعد اب شناختی کارڈ کی خواہش ظاہر کی ہے لیکن اس کے لئے درست طریقہ کار نہیں اپنایا، دھونس دھاندلی یا میڈیا پر خالی کاغذ لہرانے سے معاملہ حل نہیں ہو گا اگر وہ شناختی کارڈ کا اجراء چاہتے ہیں تو صاف بتائیں نادرا کا عملہ ان کے گھر بھجوا دوں گا۔ جیو پر نشر ہونے والے متنازعہ پروگرام اور ملک میں پیدا ہونے والی امن و امان کے حوالے سے سوال پر وزیر داخلہ نے صورت حال کا ذمہ دار پیمرا اور وزارت اطلاعات کو ٹھہرا دیا۔ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ اب طالبان کے ساتھ مذاکرات براہ راست اور حتمی ہوں گے۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بتایا کہ اسلام آباد میں پولیس اور رینجرز آئیندہ ہفتے سے مشترکہ پیٹرولنگ کریں گی جبکہ کراچی آپریشن میں کوئی مداخلت نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ خواہش ہے کہ امریکہ سمیت کسی بھی ملک میں قید پاکستانی اپنے ملک میں قید کاٹیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں Blogger Facebook