مرڈر تھری میں رندیپ ہودا کو کاسٹ کرکے غلطی کی ، عمران کا کوئی متبادل اداکار نہیں ہے ممبئی (اے پی پی)بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار مہیش بھٹ نے کہا ہے کہ ان کی فلموں راز اور مرڈرکے سلسلے کی آئندہ فلمیں عمران ہاشمی کے بغیر نہیں بنیں گی۔ ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا میں یہ افواہیں سرگرم تھی کہ فلم راز اور مرڈرکے سلسلے کی چوتھی فلمو ں میں اداکارہ سدھارتھ ملہوترا عمران ہاشمی والا کردار ادا کریں گے ۔ مہیش بھٹ نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ راز اور مرڈر کے سلسلے کی چوتھی فلم میں اداکار عمران ہاشمی ہی اہم کردار نبھائیں گے ان کی جگہ کوئی ہیرو نہیں لے رہا ، انہوں نے مرڈر تھری میں عمران کی جگہ رندیپ ہودا کو کاسٹ کرکے غلطی کی تھی جو وہ دوبارہ نہیں دہرائیں گے ۔مہیش بھٹ کا کہنا تھا کہ عمران ہاشمی ان فلموں کیلئے آئیڈیل اداکار ہیں کوئی انکی جگہ نہیں لے سکتا۔انہوں نے کہا کہ مرڈر تھری کا رسپانس انکی توقعات کے مطابق نہیں تھا اسلئے اب وہ کوئی نیا رسک لینے کی پوزیشن میں نہیں۔عاشقی ٹو جیسی سپر ہٹ فلم دینے والے مہیش بھٹ نے کہا کہ ان فلموں کی عکس بندی کا آغاز جلد ہی ہو جائے گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں Blogger

 
Top