بورے والا میں ٹریفک حادثہ، خواتین اور بچوں سمیت 12 مسافر جاں بحق

بورے والا میں تیز رفتار ویگن اور ٹرک کے درمیان ٹکر سے تین بچوں اور دو خواتین سمیت 12 مسافر جاں بحق ہو گئے۔ بورے والا: (دنیا نیوز) اڈا ظہیر نگر کے قریب ملتان روڈ پر وہاڑی سے آنے والی تیز رفتار ویگن بورے والا سے وہاڑی کی طرف جانے والے ٹرک سے جا ٹکرائی۔ حادثہ کے نتیجہ میں ویگن میں سوار دو سالہ معصوم بچے سمیت تین بچے جبکہ دو خواتین سمیت 12 مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 13 مسافر شدید زخمی ہو گئے۔ جائے حادثہ پر زخمیوں کی چیخ و پکار سن کر وہاں لوگوں کی کثیر تعداد اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال بورے والا منتقل کر دیا گیا۔ حادثہ اس قدر خوفناک تھا کہ وہاں پر موجود ہر آنکھ اشکبار ہو گئی۔ بتایا گیا کہ ٹرک بہت زیادہ اوور لوڈ تھا، ویگن کے نزدیک آتے ہی ٹرک ویگن کے اوپر الٹ گیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں Blogger

 
Top