ایک سال کا بچہ گیارہویں منزل سے گر کر زندہ بچ گیا

امریکی ریاست منیسوٹا میں ایک سال کا بچہ عمارت کی گیارہویں منزل سے گرنے منیسوٹا(نیٹ نیوز) کے بعد بھی زندہ بچ گیا ۔اطلاعات کے مطابق موسیٰ دیاب گیارہویں منزل پر واقع اپنے فلیٹ کی بالکونی سے پھسل کر نیچے گرا۔موسیٰ اس وقت ہسپتال میں زیرعلاج ہے ۔ موسیٰ کے دونوں بازو ٹوٹ گئے ہیں اور وہ وینٹی لیٹر کی مدد سے سانس لے رہا ہے تاہم ڈاکٹروں کو امید ہے کہ بچے کی جان بچ جائے گی۔موسیٰ کا علاج کرنے والی ڈاکٹر ٹینا سلاشر کے مطابق کم عمری اور زمین کی سطح نرم ہونے کی وجہ سے بچے کی جان بچ گئی۔ڈاکٹر ٹینا سلاشر کے مطابق اگر کوئی بالغ اتنی بلندی سے گرے تو یقیناً اس کی موت واقع ہو جائے ۔ڈاکٹر کے مطابق چھوٹے بچوں کے جسم میں زیادہ لچک ہوتی ہے اور انہیں ہماری نسبت زیادہ نقصان نہیں پہنچتا ہے اور موسیٰ گرا بھی گھاس پھوس کے ایک چھوٹے سے ڈھیر پر ہے تاہم انہوں نے کہا کہ یقیناً یہ ایک معجزہ ہے اور خدا کا بچے کے خاندان کو تحفہ ہے کیونکہ عموماً بچے اتنی بلندی سے گرتے نہیں اور اگر گر جائیں تو اس طرح اکثر اوقات بچ بھی نہیں پاتے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں Blogger

 
Top