ملائشیا کا لاپتہ طیارہ امریکی اور تھائی فوج کی مشقوں کے دوران نشانہ بنا: انکشاف
لاپتہ
ملائیشین طیارے کی گمشدگی سے متعلق پہلی کتاب Flight MH 370:The Mystery"
"شائع ہو گئی ہے۔ برطانوی مصنف نے دعوی کیا ہے طیارہ تھائی لینڈ اور
امریکا کی مشترکہ فوجی مشقوں کے دوران غلطی سے نشانہ بنا۔
لندن: (دنیا نیوز) بدقسمت ملائیشین طیارے کی گمشدگی کے
71 ویں روز نئے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ برطانوی مصنف Nigel Cawthorne نے
اپنی کتاب Flight MH 370:The Mystery" میں دعوی کیا ہے کہ۔ کولاالمپور سے
اڑان بھرنے والی فلائٹ MH 370 ، امریکا اور تھائی لینڈ کی مشترکہ فوجی
مشقوں کے دوران جنوبی چین کے سمندر کے اوپر غلطی سے مشقوں کا نشانہ بنی۔
کتاب میں تیل تلاش کرنے والے نیوزی لینڈ کے ایک شہری کا چشم دید گواہ کے
طور پر حوالہ دیا گیا ہے۔ مصنف کا کہنا ہے اصل جگہ پر سرچ آپریشن رکوانے
کے لئے آسٹریلیوی سمندروں میں ایک اور بلیک باکس پھینک دیا گیا تاکہ
تحقیقاتی ٹیم کی توجہ ہٹائی جا سکے۔ کتاب کے مطابق حادثے میں مرنے والے
افراد کے لواحقین کبھی یہ نہیں جان سکیں گے کہ ان کے پیاروں کے ساتھ کیا
ہوا۔
ایک تبصرہ شائع کریں Blogger Facebook