گھنٹوں کے اندر اندر گرفتار کردیا
دربند پولیس نے تاجرکے گھر لاکھوں روپے نقدی پندرہ تولے طلائی زیورات ڈکیتی کرنے وا لے ملزمان کو 10گھنٹوں کے اندر اندر گرفتار کردیا اور ملزمان نے سونا اورایک لاکھ بیس ہزار روپے بھی بر آمد کرلئے ،ملزمان نے ڈکیتی کا اعتراف جرم بھی کر دیا،ڈکیتی ملزمان کی گرفتاری پردربندکی تاجربرادری ورسینکڑوں اہلیان دربندنے ریلی کاانعقادکرکے پولیس کاشکریہ اداکردیا ، دربندمیں پریس کانفرنس سے ڈی ایس پی سرکل اوگی بشیرخان نے ایس ایچ اوتھانہ دربندغلام مصطفے خان،ایڈیشنل ایس ایچ اوزرین تاج اورانچارج انوسٹی گیشن نوازخان ،سرفرازکے ہمراہ میڈیاکوتایاکہ دربندکے محلہ گلشن آبادمیں نامعلوم مسلح ڈاکو ہفتہ کی صبح نوبجے کے قریب دونامعلوم مسلح نقاب پوش ڈاکومقامی تاجریوسف ذوالفقارکے گھرمیں داخل ہوئے اورتاجرسمیت اہل خانہ کوایک کمرے میں بندکرکے تشددکانشانہ بنایااورگھرمیں موجود15تولے طلائی زیورات ،لاکھ روپے سے زائدکی نقدی اوردیگرسامان لوٹ لیا،عقبی دروازرے سے چکمہ دیکرفرارہوگئے واقعہ کی اطلاع پرپولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کی ،شک کی بنیادپرتاجرکے ساتھ ملازم عابدسے پوچھ گچھ شروع کی توڈکیتی کاسارابھانڈہ پھوٹ گیا،ملزمان عابدکی مشاورت پرانور زادہ اور شبیرنے ڈکیتی کی پلاننگ کی اور گھر میں مردوں کی عدم موجودگی کافائدہ اٹھایا اور ڈکیتی کی ، لوگوں کے عدم تعاون کے باجودپولیس نے دن رات ایک کرکے دس گھنٹوں میں تمام تینوں ملزمان کوگرفتاراورانکے قبضے سے لوٹی گئی رقم زیورات اورنقدی بھی برآمدکرلی ،دربند کی عوام نے بر وقت کاروائی پر ڈی ایس پی بشیر خان ،ایس ایچ او مصطفےٰ ،محمد نوازاور جملہ پولیس سٹاف کو زبردست الفا ظ میں خراج تحسین پیش کیا اور محکمہ پولیس کے اعلیٰ حکام سے ان کیلئے انعامات دینے کا بھی مطالبہ کر دیا،دربندکی تاجربرادری اورلوگوں نے اظہارتشکرریلی کاانعقادبھی کیا

ایک تبصرہ شائع کریں Blogger Facebook