پی ٹی آئی رہنماؤں نے ممکنہ اقتدار کے بعد شروع کے 100 دن کا منصوبہ پیش کردیا، پی ٹی آئی رہنما شاہ محمودقریشی نے داخلہ پالیسی جب کہ شیریں مزاری نے خارجہ پالیسی کے خدوخال بیان کیے، جہانگیر ترین نے زرعی اصلاحات پربات کی جب کہ اسدعمرنے معیشت کے خدوخال واضح کئے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ پنجاب کے ایک حصے کی جماعت بن کر رہ گئی ہے جب کہ تحریک انصاف واحد جماعت ہے جو وفاق کی نمائندگی کرتی ہے، اقتدار میں آنےکے بعد بلوچستان کو احساس محرومی سے نکالیں گے اور ناراض لوگوں کو منا کرقومی دھارے میں لائیں گے، فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کریں گے اور فاٹاکےلوگوں کو کے پی اسمبلی میں نمائندگی دی جائےگی، جنوبی پنجاب صوبہ بنا کر پنجاب کو دو حصوں میں تقسیم کریں گے۔

ایک تبصرہ شائع کریں Blogger Facebook