اے این پی تورغرکے زیر اہتمام سدو خان میں 14مئی بروز پیر منعقدہ ورکرزکنونشن کیلئے تیاریاں عروج پرپہنچ گئیں،پورے علاقہ سدو خان ،تڑلہ ،ڈمبوسہ کوجھنڈیوں ،پوسٹروں سے سرخ کردیاگیا،کنونشن سے تورغرPK35سے اے این پی کے نامزدامیدوارصوبائی اسمبلی لائق محمدخان ،ضلع نائب ناظم تورغر سید نواب گل ،اے این پی کی صوبائی ورکنگ کمیٹی کے ممبر تحصیل ناظم کنڈر حسن زئی سید شہزاد او دیگر رہنماء بھی خطاب کرینگے،اس سلسلے میں اے این پی تورغر کے سیکرٹری اطلاعات عزیز خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ تورغرکواندھیروں سے اے این پی نے نکالااوراس علاقہ کوضلع کادرجہ اربوں کاترقیاتی پیکج ہزاروں ملازمتیں دیکرترقی کی مضبوط بنیادرکھی،تورغرکے عوام کل بھی اے این پی کے ساتھ تھے اورآج بھی اے این پی کے ساتھ ہیں،تورغرکے لوگوں کے دلوں سے اے این پی کیلئے محبت کوئی ختم نہیں کرسکتا، انہوں نے تمام کارکنان اورعہدیداران پرزوردیاکہ وہ آپس میں اتحادواتفاق ہرصورت برقراررکھیں ہم متحدہونگے توکوئی بھی عوام کے حقوق غصب نہیں کرسکے گا، پہلے میرہ مداخیل ،آکازئی ،جھٹکا میں تاریخی ورکرزکنونشنز کے بعد سدو خان میں ورکرز کنونشن بھی انشاء اللہ اپنی مثال آپ ہوگ

ایک تبصرہ شائع کریں Blogger

 
Top