رمضان المبارک رحمتوں اوربرکتوں ،بخششوں کامہینہ ہے
رمضان المبارک رحمتوں اوربرکتوں ،بخششوں کامہینہ ہے اورتمام اہل ایمان کافرض بنتاہے کہ وہ اپنے اندرجذبہ ایثاروقربانی پیداکرکے اس ماہ مبارکہ کے ثمرات کوسمیٹنے کیلئے کمربستہ ہوجائیں، رمضان المبارک کی تقدس کاخصوصی طورپراحترام کیاجائے،ان خیالات کااظہارJIیوتھ یوسی شیرگڑھ کے زیراہتمام استقبال رمضان تقریب سے جے آئی یوتھ ضلع مانسہرہ کے سرپرست حاجی شفیق الرحمن،مولانارفیق الرحمن ،قاضی محموداحمد،جے آئی یوتھ PK33کے صدرمحمدسعیدجنرل سیکرٹری حفیظ الرحمن اورپی کے 33سے PTI امیدوارصوبائی اسمبلی نوابزادہ فرید،ذوالفقارعلی نے خطاب میں کیا،نوابزادہ فریدنے جے آئی یوتھ کی اس روح پرورتقریب کی تعریف کی اورکہاکہ پی ٹی آئی پلیٹ فارم سے بھی ایسی محافل کابھی انعقادہوناچاہئے،انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک ایک مقدس مہینہ ہے،جس نے روزے رکھنے کے تمام تقاضے پورے کئے ،اس نے دنیاوآخرت دونوں میں فلاح پالی ہے،انہوں نے کہاکہ روزہ صرف سحر سے افطار تک کھانا پینا ترک کرنے کا ،غیبت ،گالم گلوچ ،بے حیائی سے بچانا روزہ کی اصل روح ہے ،

ایک تبصرہ شائع کریں Blogger Facebook