اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کر کے 55 افراد کو شہید کردیا جب کہ 2700 سے زائد زخمی ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے سفارت خانے کی تل ابیب سے یروشلم (مقبوضہ بیت المقدس) منتقلی کے موقع پر غزہ میں حالات نہایت کشیدہ ہو گئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے مظاہرین کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال کرتے ہوئے 55 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ آنسو گیس اور فائرنگ کے نتیجے میں 2700 افراد زخمی ہو گئے ہیں جن میں سے متعدد کی حالت نازک ہے۔ زخمیوں میں بچے، خواتین اور صحافی بھی شامل ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں Blogger Facebook