اسٹریٹ چلڈرن فٹبال ورلڈ کپ میں پیر کو کھیلے گئے سیمی فائنل میں پاکستان اور انڈونیشیا کی ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو آیا تاہم قسمت نے پاکستان کا ساتھ دیا اور اس نے انڈونیشیا کو 4کے مقابلے میں 5 گولز سے ہراکر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، دوسرے سیمی فائنل میں ازبکستان نے برونڈی کو 1-0گول سے ہرایا۔ اس سے قبل اسٹریٹ چلڈرن ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان نے تاجکستان کو شکست دے کر دوسری مرتبہ اس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کھیلنے کااعزاز حاصل کیا تھا۔

فائنل میں پاکستان کا مقابلہ ازبکستان سے ہوگا

ایک تبصرہ شائع کریں Blogger

 
Top