عمران خان نے کہا کہ بھارت الزام لگاتا ہے کہ پاکستان اپنے لوگ کشمیر میں بھیجتا ہے اور کشمیریوں کو پاکستان بھڑکاتا ہے، بھارت ہمیشہ ہماری فوج کے خلاف بیان دیتا ہے، نوازشریف کے بیان سے بھارت کو بہت فائدہ ہواہے ۔ بھارتی میڈیا میں تاثر دیا گیا کہ پاکستان میں سب کچھ فوج کرارہی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ پاناما اسکینڈل میں نام آنے کے بعد نواز شریف نے ملکی اداروں پر حملے کرنا شروع کردئیے، انہوں نے یہ حملے ڈر ڈر کرکئے اور اس کے بعد ختم نبوت کا معاملہ آگیا، ختم نبوت کے قانون میں خفیہ طورپر ترمیم کی گئی، ڈان لیکس اور ختم نبوت قانون ایک ہی کڑی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں Blogger

 
Top