پاکستان شہری کو کچل کر ہلاک کرنے کے مرتکب امریکی ملٹری اتاشی کرنل جوزف کو دفتر خارجہ کی جانب سے سفارتی استثنیٰ دے دیا گیا جس کے بعد وہ نورخان ایئربیس سے خصوصی طیارے کے ذریعے امریکا روانہ ہوگئے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کرنل جوزف کو ویانا کنونشن 1961 کے تحت سفارتی استثنیٰ حاصل ہے حادثے کے بعد پاکستانی حکام نے امریکا سے درخواست کی تھی کہ کرنل جوزف کو حاصل سفارتی استثنیٰ ختم کیا جائے تاہم امریکا نے سفارتی استثنیٰ کو ختم نہیں کیا جس پر اس سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کرنل جوزف امریکا روانہ ہوگئے۔

ایک تبصرہ شائع کریں Blogger

 
Top