ہوم
»
Oghi
» تحصیل اوگی میں واپڈا کی ظالمانہ غیر اعلامیہ لوڈ شیڈنگ کو عوام کے ساتھ ظلم کی انتہا
تحصیل اوگی میں واپڈا کی ظالمانہ غیر اعلامیہ لوڈ شیڈنگ کو عوام کے ساتھ ظلم کی انتہا اور کاروباری طبقے کا کاروبا ر تباہ اور انہیں فاقوں پر مجبور کرنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ ایوان تجارت اوگی نے اپنے اجلاس میں خبردارکیاہے کہ اگر واپڈا سب ڈویژن اوگی او ر گرڈ عملے نے اپنا قبلہ درست نہ کیا اور رمضان المبارک کے مقد س مہینے میں ظالمانہ لوڈ شیڈنگ ختم نہ کی گئی تو واپڈا کے ستائے ہوئے لوگ واپڈا دفاتر کے گھیراؤ پر مجبور ہونگے ، منعقدہ اجلاس سے صدرایوان تجارت اوگی سربلندخان ،نائب صدرحافظ سجاداحمد،جنرل سیکرٹری انور،جوائنٹ سیکرٹری غنی گل،فنانس سیکرٹری ذوالفقارخان اورسابق جنرل سیکرٹری نوازخان نے خطاب میں وپڈاکی اندھیر نگری چوپٹ راج پر شدید احتجاج کیا اور کہاکہ حکومت کے اعلان کے مطا بق ملک بھرمیں لوڈشیڈنگ ختم ہے،اوگی میں بجلی چوری نہ ہونے کے برابر جبکہ ریکوری سو فیصد ہے مگر واپڈا او گی کے کرتا دھرتا اپنی من مانیاں کر رہے ہیں رمضان میں لو ڈ شیڈنگ کے عذاب میں عوام جھیلنے پر مجبور ہیں،خصوصاًدن کے اوقات میں بجلی بندش کاکوئی شیڈول نہیں ،کاروباری طبقہ بری طرح متاثرہورہاہے انہوں نے کہاکہ اوگی کیپٹن صفدر کا حلقہ ہے جو نوازشریف کے داماد ہیں مگر وہ خود وزیر اعظم ہاؤس کے عالی شان محل کے ائیر کنڈیشن کمروں میں لطف اٹھا رہے ہیں جبکہ اپنے حلقے کے عوام کی انہیں پرواہ ہی نہیں ہے ان سے ابھی تک واپڈا کا قبلہ درست نہیں ہو سکا،انہوں نے اے سی اوگی شبیراحمداکاش سے نوٹس لیکرواپڈااورگرڈعملہ کواپنے دفترطلبی ،لوڈشیڈنگ کاشیڈول مانگنے کامطالبہ کیاہے انہوں نے کہاکہ اگرہم تین دن کی مہلت دیتے ہیں اگرواپڈاوالے بازنہ آئے تومیلادچوک میں انکے خلاف احتجاج کیاجائیگا۔
ایک تبصرہ شائع کریں Blogger Facebook