احتساب عدالت اسلام آباد میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا کہ حق بات کروں گا چاہے مجھے کچھ بھی سہنا پڑے، میں نے کیا غلط بات کی ہے، جو بات میں نے کی اس کی تصدیق پہلے پرویز مشرف، رحمان ملک اور جنرل محمود درانی بھی کر چکے ہیں، ممبئی حملہ کا مقدمہ مکمل کیوں نہیں ہو سکا؟ ہمارے پاس شواہد کم نہیں ہیں، بہت شواہد ہیں، یہی وجہ ہے کہ ہمارا بیانیہ دنیا میں نہیں سنا جا رہا۔

نواز شریف نے کہا کہ  کیا محب وطن وہ ہیں جنہوں نے 1971 میں ملک توڑا یا وہ جنہوں نے ملک کا آئین توڑا؟  کیا محب وطن وہ ہیں جنہوں نے ججوں کو اٹھا کر دفتر سے باہر پھینکا؟ یا وہ جنہوں نے 12 مئی کو خون کی ہولی کھیلی؟ مجھے غدار کہا نہیں کہلوایا جا رہا ہے

ایک تبصرہ شائع کریں Blogger

 
Top