کرکٹ سپر اسٹار شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں ان کی زندگی پر بننے والی فلم میں ان کا مرکزی کردار بالی ووڈ سپراسٹار عامر خان ادا کریں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے حال ہی میں دئیے گئے انٹرویو میں اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان کی زندگی پر فلم بنائی گئی تو وہ چاہتے ہیں کہ فلم میں ان کا کردار بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان ادا کریں۔
عامر خان اور شاہد آفریدی ایک دوسرے کے بہت اچھے دوست ہیں۔ چند سال قبل مکہ مکرمہ میں حج کے موقع پر دونوں کی لی گئی تصویر بہت زیادہ وائرل ہوئی تھی جس میں دونوں ایک ساتھ خوشگوار موڈ میں نظر آرہے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں Blogger Facebook