ایف بی آر کے مطابق موبائل صارفین کے مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹیکسز کی شرح میں بتدریج کمی کی گئی، ٹیکس کی شرح 14-2013 میں 15 فیصد تھی جبکہ 18-2017 میں 12.5 فیصد ہے۔ موبائل کالز پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح کو کم کر کے 17 فیصد پر لایا گیا ۔ ایف بی آر کی جانب سے مجموعی طور پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی مد میں سالانہ 944 ارب روپے اکٹھے کیے جاتے ہیں جو براہ راست ٹیکس کلیکشن کا 70 فیصد ہے۔ براہ راست ٹیکس کلیکشن کے ذریعے مالی سال 17-2016 میں 1393 ارب اکٹھے کیے۔
ایف بی آر نے بتایا کہ موبائل صارفین سے ود ہولڈنگ ٹیکس کی مد میں کٹوتی مجموعی کلیکشن کا 5.5 فیصد ہے۔ ایڈوانس ود ہولڈنگ ٹیکس موبائل صارف کے اکاؤنٹ میں جمع کیا جاتا ہے اور موبائل صارف مالی سال کے گوشواروں میں ایڈوانس ود ہولڈنگ ٹیکس ریفنڈ کروا سکتا ہے۔
- واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے موبائل فون کارڈ پر حدسے زیادہ ٹیکس کٹوتی پر ازخود نوٹس کی سماعت میں صوبوں، موبائل کمپنیوں اور ایف بی آر سے جواب طلب کیا تھا۔

ایک تبصرہ شائع کریں Blogger Facebook